نمازجنازہ میں پنجاب 36 ارجمنٹ کے افسران اور جوانوں سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ کی شرکت
 ہیلاںکے نواحی گاﺅں چک خواجہ کا رہائشی پاک آرمی کا جوان نائب صوبیدار محمد سرور گزشتہ روز بنوں آپریشن میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا تھا ۔محمد سرور شہید کا جسد خاکی جب آبائی گاﺅں پہنچا تو فضا اللہ اکبر اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی نائب صوبیدار محمد سرور شہیدکوآبائی گاﺅں چک خواجہ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں پنجاب36 ارجمنٹ کے افسران اور جوانوں سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی محمد سرور شہیدکی قبر پر پنجاب 36ارجمنٹ کے لیفٹینٹ کرنل عطا الرحمن نے پھولوں کا دستہ پیش کیااور پاک آرمی کے جوانوں نے خصوصی سلامی دی۔محمد سرور شہید نے پندرہ سال قبل ضلع نوشہرہ پاک آرمی سنٹر میں بطور سپاہی پاک آرمی میں شمولیت اختیار کی تھی۔شہید کے سوگواران میں بیوہ،تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔
۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.