تقریب کا انعقاد ٹی ایم اے ہال پھالیہ میں ہوا تقرری سرٹیفیکیٹ اور کارڈ کے بعد سینئر زکی مبارکباد
ہیلاں(رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق صدر الیکٹرونک میڈیا مرزا قیصر فاروق ،انفارمیشن سیکرٹری تنویر حسین صابر،جنرل سیکرٹری الیکٹرونک میڈیا،جنرل سیکرٹری گلزاراحمد سید ایس ایم ندیم ،نائب صدر الیکٹرونک میڈیارضوان حیدر لطیف کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال تقریب منعقد ہوئی جس میں نئے صحافیوںکو پریس کلب پھالیہ کی ممبر شپ تقرری سرٹیفیکیٹ اور پریس کلب کارڈ دے کر باقاعدہ ممبر بنایا گیا اس موقع پر سینئر زنے نئے آنے والے ممبران کو مبارکباد اور خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ موصوف عہدہ دار پریس کلب اور صحافت کے دستور اور قواعدو ضوابط کی مکمل پابندی کریں گئے اور تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی سلامتی ،قومی وقار اور عوامی فلاح وبہبود جیسی خدمات سرانجام دے کر صحافت کے پیشہ کے تقدس کو سربلند رکھنے کےلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گئے تقریب دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں