
لیہ (مانیٹرنگ ڈیسک)لیہ میں زہریلی مٹھائی کا معمہ حل ہو گیاہے ،دوکاندار کے چھوٹے بھائی خالد نے مٹھائی میں زہر ملانے کا اعتراف کر لیاہے ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملزم خالد نے اعتراف کیاہے کہ اس کا بھائی دکان میں کام کے دوران تشدد کرتاتھا اور بھائی کی مار پیٹ سے تنگ آ کر اس نے مٹھائی میں زہر ملایا تاکہ دکان بند ہو جائے ۔ملزم کے اعتراف کے بعد کھیتوں سے زہر کی بوتل بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل زہریلی مٹھائی کھانے کی وجہ سے 31افراد جاں بحق ہو گئے تھے جس پر وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا تھا ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں