
ہیلتھ ایمپلائز کونسل ضلع منڈی بہا والدین کی جانب سے ای ڈی او ہیلتھ کو دی جانے والی 10مئی 2016ءکی ڈیڈ لائن ۔ حالات کشیدہ ہونے یا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما ہونے کی صورت میں تمام ذمہ داری ای ڈی او ہیلتھ منڈی بہاوالدین اور ان کے دفتری سٹاف پر عائد ہوگی، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر حکام کو بذریعہ فیکس آگاہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہیلتھ ایمپلائز کونسل ضلع منڈی بہا والدین اور الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(رجسٹرڈ) کے صدر سید حفیظ سبزواری نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید ، کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف، ڈسڑکٹ کوآرڈینیشن آفیسر منڈی بہاوالدین مظفر خاں سیال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین راجہ بشارت محمودکو بذریعہ فیکس آگاہ کیا ہے کہ ہم نے ضلع منڈی بہا والدین کے محکمہ صحت کے ملازمین کے جائز اور قانونی حقوق حاصل کرنے کے لیے ای ڈی او ہیلتھ منڈی بہا والدین کو 10مئی 2016ءکی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 11مئی کو احتجاجی شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔دوران احتجاج حا لات کشیدہ ہونے یا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما ہونے کی صورت میں تمام ذمہ داری ای ڈی او ہیلتھ منڈی بہاوالدین ڈاکٹرمحمد منیر اور ان کے دفتری سٹاف پر عائد ہوگی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں