
پھالیہ (نامہ نگار)رورل ہیلتھ سنٹر جوکالیاں میں سولر سسٹم نصب مریضو ں اور عملہ کی پریشانیاں ختم ۔لوڈشیڈنگ سے نجات مل گئی ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ پھالیہ ڈاکٹر شکیل اقبال نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر منڈی بہاوالدین مظفرخاں سیال کی خصوصی کاوش سے رورل ہیلتھ سنٹر جوکالیاں میں سولر سسٹم نصب کر دیا گیا ہے جس کی بدولت ایمر جنسی ،ان ڈور ،آﺅٹ ڈور سمیت ہسپتال کے دیگر حصوں میں بجلی24گھنٹے دستیاب ہو گی اس طرح لوڈشیڈنگ جیسے بحران سے رورل ہیلتھ سنٹر جوکالیاں کو ہمیشہ کیلئے نجات مل گئی ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی او منڈی بہاوالدین مظفر خاں سیال کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں