اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ بھارت کے سپر سانک
انٹرسیپٹر میزائل کے تجربے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا،اب پاکستان بھی اپنے دفاعی نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایڈوانس ٹیکنالوجی استعمال کرے گا ۔تفصیلات کے مطابق سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے ، بھارت کےہتھیاروںمیں ہونے والی پیش رفت پر پاکستان عالمی سطح پر آواز بلند کرے گا۔ خطے کا چودھری بننے کا خواب دل میں لیے بھارت روز نت نئے ایٹمی تجربے کرنے میں مصروف ہے۔ ریڈیو پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کے سپر سانک انٹرسیپٹر میزائل کے تجربے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا۔ بھارت کے ہتھیاروں میں ہونے والی اس پیش رفت پر پاکستان عالمی سطح پر آواز بلند کرے گا۔ انہوں نے کہا اب پاکستان بھی اپنے دفاعی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایڈوانس ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو امریکا کا تعاون حاصل ہے۔ واشنگٹن چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.