بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے چینی وزیر اعظم لی کی جیانگ سےملاقات  کی جس میں دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات اورراہداری منصوبے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملا قات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج اقتصادی راہداری کے لیے سلامتی کی ضمانت دینے پر راضی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے محفوظ ماحول قائم کرنے پر بھی تیار ہے ۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کی افواج میں دوستانہ تعلقات سے پاک چین دوستی گہری ہو رہی ہے ۔اس موقع پر چینی وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات اقتصادی شعبے میں خصوصی تعاون کی ضمانت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان عملی تعاون کا مظہر ہے ،اس منصوبے سے خطے کی ترقی اور استحکام ہو گا ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.