اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت کے ہوٹل میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کا ایک بار پھر عمران خان کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا ۔نجی نیوز چینل نیو نیوز کے مطابق چوہدری نثار کوہسار کے ہوٹل میں اپنے دوستوں کے ساتھ چائے پینے گئے ہوئے تھے کہ اچانک عمران خان بھی وہاں پہنچ گئے ۔دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا ۔کچھ روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی بھی بھیرہ انٹرچینج پراتفاقیہ ملاقات ہوئی تھی ۔واضح رہے کہ چوہدری نثار اور عمران خان کے درمیان لندن جاتے ہوئے بھی اتفاقیہ ملاقات ہوئی تھی جسے دونوں رہنماﺅں نے خوشگوار قرار دیا تھا ۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.