ہوم
پھالیہ نیوز
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ سمیت تحصیل پھالیہ کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال
پھالیہ (نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ سمیت تحصیل پھالیہ کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال ۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع منڈی بہاوالدین کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹر شاہد نذیر کے سفاکانہ قتل کے خلاف مکمل ہڑتا ل کی گئی جس کی وجہ سے دور دراز سے آئے ہو ئے مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔اس سلسلہ میں پی ایم اے کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا جس سے پی ایم اے ضلع منڈی بہاوالدین کے صدر ڈاکٹر طارق محمود چدھڑ ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شکیل نذر ،ہیلتھ ایمپلائز کونسل کے ضلعی صدر سید حفیظ سبزواری اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3ماہ قبل ڈاکٹر شاہد نذیر کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا انکے قتل میں ملوث پولیس نے سہولت کاروں کو گرفتار کر کے چھوڑ دیا اور ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔جو کہ ضلع منڈی بہاوالدین کی پولیس کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ اگر پولیس نے 26مئی تک ڈاکٹر شاہد نذیر کے قتل میں ملوث با اثر ملزمان کو گرفتار کر کے کاروائی نہ کی تو 27مئی سے پورے ضلع میں پولیس کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کر دی جائے گی جسکی ذمہ داری آئی جی پولیس پنجاب ،ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین پر عائد ہو گی ۔احتجاجی کیمپ میں مظاہرین نے پنجاب حکومت مردہ باد ،وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف مردہ باد ،پنجاب پولیس مردہ باد کے نعرے لگوائے اور کہا کہ انصاف ملنے تک پولیس کے خلاف احتجاج جاری رہے گا ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں