
پھالیہ (نامہ نگار)ہیلتھ ایمپلائز کونسل اور ای ڈی او ہیلتھ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوا ۔ایچ ای سی کی طرف سے مطالبات کے لئے دی جانے والی ڈیڈ لائن میں 26مئی تک توسیع ،مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 27مئی کو ای ڈی او آفس کے گھیراؤ اور پر امن احتجاج کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے تمام کیڈرز پر مشتمل ضلع منڈی بہاوالدین کی واحد تنظیم ہیلتھ ایمپلائز کونسل نے ملازمین کے جائز اور قانونی مطالبات کی منظوری کے لئے ای ڈی او ہیلتھ منڈی بہاوالدین کو 23مئی کی ڈیڈ لائن دی تھی ۔گذشتہ روز سابقہ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منیر کے تبادلہ کے بعد نئے تعینات ہونے والے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر میاں محمد ارشد تنویر نے چارج سنبھالا تو انہیں پہلے ہی دن ڈیڈ لائن کا سامنا کرنا پڑا ہیلتھ ایمپلائز کونسل ضلع منڈی بہاوالدین کے 30رکنی وفد نے ضلعی صدر سید حفیظ سبزواری کی قیادت میں نئے ای ڈی او ڈاکٹر میاں ارشد تنویر سے ملاقات کی جنہوں نے نہایت ہمدردانہ انداز میں مطالبات پر غور کرتے ہوئے انہیں منظور کرنے کا وعدہ کیا ۔اتفاق رائے سے طے ہو اکہ ڈیڈ لائن میں چند یوم کی توسیع کی جائے جس پر ڈیڈ لائن میں 26مئی 2016تک توسیع کر دی گئی اورمطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 27مئی 2016بروز جمعہ ای ڈی او ہیلتھ آفس کے گھیراؤ اور یہاں پر احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کیا گیا جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں