ہیلاں(رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق ہیلاں کے رہائشی پاکستان مسلم لیگ(ن)کے راہنما چوہدری محمد ارشد نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پیر سید طارق یعقوب رضوی کے ہیلاں میں سیوریج پائپ لائن کا منصوبہ ایک ماڈل منصوبوں میں سے ایک ہے جو اس وقت ہیلاں میں جاری ہے اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں سکول کی بلڈنگز کی ٹرانسفر بھی ان کی بھر پور بھاگ دوڑ اور ہیلاں کی عوام سے باہمی ہمدردی کا جیتا جاگتا نمونہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہیلاں کے بہت سے مسائل کے بارے میں سید طارق یعقوب رضوی صاحب کو آگاہ کر رکھا ہے جن میں کئی منصوبے شامل ہیں انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب ان منصبوبوں کا آغاز ہوتے ہی ہیلاں میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی محبت کے چراغ سبھی کے سامنے ایک روشنی کی کرن لے کر نمودار ہوں گے اس سے پہلے بھی سید طارق یعقوب رضوی کی اہلیاں حلقہ میں کئی مثالیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قربانیوں ،کامیابیوں اور بے لوث عوامی ترقی کی طرف اقدامات سب کے سامنے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.