ہوم
قومی خبریں
پنجاب میں چھٹیوں کا تنازع اور شوکاز نوٹسز :پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ کا عدالت میں جانے کا اعلان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں چھٹیوں کے تنازع اور سکولوں کو نوٹس دینے کے معاملے پر پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ نے عدالت میں جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ڈویڑنل صدر پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ پروفیسر ابرار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت پنجاب نجی سکولز کے خلاف کارروائی سے باز رہے۔پنجاب حکومت نے موسم گرما کی چھٹیوں کا فیصلہ بغیر مشاورت کیا۔ انہوں نے کہا کہ شوکاز ڈی سی او نے جاری کئے۔ اگر یہ نوٹس واپس نہ لئے گئے تو احتجاج بھی ہوگا۔واضح رہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں نہ دینے پر راولپنڈی کے 133سکولوں کو شوکاز دیئے گئے تھے۔ ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں