
کٹھیالہ شیخاں گوہڑ چوک کے قریب مسافروین اور موٹرسائیکل میں ٹکر ،ٹکر کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق
کٹھیالہ شیخاں میں گوہڑچوک کے نزدیک تیز رفتار مسافر وین نمبر این ڈبلیو 8055 نے مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری، جسکے نتجہ میں موٹرسائیکل پر سوار ایک خاندان کے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ فیاض احمد،32 سالہ صفیہ بی بی، اور 4 سالہ بچہ الفت شامل ہے جبکہ مسافر گاڑی کا ڈرائیوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس تھانہ کٹھیالہ شیخاں نے جائے وقوع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹمارٹم کےلئے ڈسٹرک ہیڈ کواٹر منڈی بہاﺅالدین منتقل کر دیا حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار اور ہر آنکھ نم ہوگئی
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں