
ملک وال(نامہ نگار) گیپکو کے سب ڈویژن گوجرہ کے فیڈر گوہڑ کے علاقہ اجووال
میں بدھ کے روز سہہ پہر چار بجے سے ٹرانسفارمر سے بجلی خراب ہو گئی اور 220
وولٹ کی بجائے صرف 30 وولٹ بجلی صارفین کو دستیاب رہی۔ صفدر اقبال، سید
ذکی عباس، منیر چودھری سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ متعدد بار لائن مین اور
ایس ڈی او گوجرہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر مسلسل ناکامی کا سامنا
کرنا پڑا۔ اس دوران وولٹیج کی کمی کی وجہ سے صارفین کی الیکٹرونکس کی قیمتی
اشیاء جل گئیں ۔ اہل دیہہ نے ڈی جی گیپکو سے مطالبہ کیا ہے کہ ہٹ دھرم
واپڈا اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں