ملک وال(نامہ نگار) گزشتہ روز پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر بشیر وڑائچ ، نائب صدر راجہ ذوالفقار علی، تحصیل صدر گلزار گوندل، ارشد ڈڈ نے گورنمنٹ ایلیمنٹڑی سکول ریلوے کالونی ملک وال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ملک وال پروفیسر امانت علی گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1میں اپنے دفتر آ ئے تو ملزمان شاہد اور عامر ایک خاتون کے ہمراہ ڈی ڈی ای او کے دفتر میں گھس آئے اور آتے ہی ڈی ڈی ای او پروفیسر امانت علی پر حملہ کر دیا ۔ جن کو بچانے کیلئے عملہ کے ملازمین آگے آئے تو ملزمان نے ان پر بھی بہیمانہ تشدد کیا جس سے کلرک امتیاز شاہ کے کپڑے پھٹ گئے اچانک دھاوا بولنے اور تشدد کرنے پر سکول کے بچے سہم گئے اور کمروں میں چھپ گئے انہوں نے کہا کہ ملزمان نے سکول میں دہشت کی فضا پیدا کر دی اور پھر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم نے ملزمان کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دیدی ہے لیکن پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریز کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر پولیس نے آج بروز جمعہ تک ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار نہ کیا تو کل بروز ہفتہ ہڑٹال کر کے ضلع بھر کے سکول احتجاجاٌ بند کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ رابطہ کرنے پر پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کیخلاف درخواستیں دی ہیں انکوائری کے بعد قصوروار ثابت ہونے والوں کیخلاف کاروائی جائے گی

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.