پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور کے علاقے بشیر آباد کے ایک گھر میں گیس بھرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گھر میں گیس لیکج سے رہائشیوں کی حالت غیر ہو گئی اور دم گھٹنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں باپ، بیٹا اور بھتیجے سمیت ایک مہمان بھی شامل ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گھر کے اند ر گیس بھرنے سے واقعہ پیش آیا تاہم امدادی کارروائیوں کے بعد گھر سے گیس کی شدت کو ختم کر دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.