لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے بلال گنج میں مہندی کی تقریب میں اندھی گولی لگنے سے سات سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلال گنج کے علاقے ملک پارک میں سات سالہ واصف اپنے گھر میں ہونے والی شادی کی تقریب میں موجود تھا کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی گولی واصف کو جا لگی۔ واصف کے والدین نے اپنے بیٹے کو شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے واصف کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کرنے کی کوشش کی تو واصف کے والدین اور لواحقین نے لاش منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔ جس پر پولیس اور واصف کے رشتہ داروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی بعد ازاں پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.