
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں سابق صدر آصف علی
زرداری سے ملاقات کا امکان ہے جس میں پاناما لیکس کے بعد پیدا ہونے والی
سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے
مطابق دونوں رہنماﺅں کے مشترکہ دوستوں نے ملاقات کے لیے بیک ڈور رابطے شروع
کردئیے ہیں۔ آصف علی زرداری پہلے سے لندن میں موجود ہیں جبکہ وزیراعظم
نواز شریف بدھ کو لندن پہنچے گے جہاں دونوں رہنماوں کی ملاقات کاامکان ہے
۔ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان پاناما لیکس کے معاملے پر پیدا ہونے
والی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق لندن میں آصف علی
زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں مولا بخش چانڈیو
نے پاناما لیکس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر آصف علی زرداری کو بریفنگ
دی ۔اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت بھی ہوئی ۔بتا یا جا رہا ہے کہ بڑی
سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی لندن میں اکٹھا ہونا شرو ع ہو گئے ہیں ۔
ہیلاں پھالیہ نیوز کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ہیلاں پھالیہ نیوز کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں