
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل نے کہاہے کہ فیصل
آباد تھیٹر میں ان کی کسی سے لڑائی نہیں ہوئی ،نجی اور خاندانی زندگی میڈیا
پر نہ لایا جائے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمراکمل کا کہناتھا کہ
میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ مجھ پر بات کریں ،میری کرکٹ پرفارمنس پر بات
کریں لیکن میری ذاتی زندگی کو میڈیا پر مت لائیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کی
ذاتی زندگی ہے اور وہ محض انٹرنینمنٹ کیلئے ہی تھیٹر میں ڈرامہ دیکھنے
کیلئے گئے تھے اور وہاں پر کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہواہے ۔میری فیملی اور
ذاتی زندگی کا خیال رکھیں ۔ان کا کہناتھا کہ قانون کی خلاف ورزی پر حکومت
کو سزا دینے کا حق ہے ۔واضح رہے کہ عمر اکمل کی فیصل آباد کے تھیٹر میں جھگڑے کی خبریں میڈیا میں آئیں تھیں جس کی عمر اکمل نے تردید کر دی ہے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں