ہوم
پھالیہ نیوز
پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 117سید طارق یعقوب رضوی نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پنڈی لالہ کو ہائی سکول اپ گریڈ کرنے اور 76لاکھ روپے کی خطیر رقم سے نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا افتتاح کیا

پھالیہ(تحصیل رپورٹر) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتعلیم انسان کا سب سے بڑا زیور ہے اور دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو تعلیم کے زیور سے سرشار ہوتی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن ”پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب“ کی حقیقی معنوں میں تکمیل کیلئے حلقہ پی پی 117میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 117سید طارق یعقوب رضوی نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پنڈی لالہ کو ہائی سکول اپ گریڈ کرنے اور 76لاکھ روپے کی خطیر رقم سے نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف میدان تعلیم میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ جس کا سب سے بڑا ثبوت محکمہ تعلیم کیلئے جاری کیا گیا اربوں روپے کا بجٹ ہے اور پنجاب میں اربوں روپے کے بجٹ سے نہ صرف سکولوں کی تعمیر مرمت کی جا رہی ہے بلکہ پرانے سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کو بھی گرا کر دوبارہ تعمیر کیا جا رہا ہے اور وہ وقت بہت ہی نزدیک ہے جب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں پورا پنجاب باقی تمام صوبوں سے سبقت لے جائے گا جس کا تمام تر سہرا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے سر ہو گا۔ اِس موقع پر اُنہوں نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پنڈی لالہ کی عمارت جو کہ 76 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے تعمیر کی گئی ہے اِسے ایلیمنٹری سے ہائی سکول میں اپ گریڈ کرنے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن سید توقیر حسین شاہ نے معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم میٹرک کی کلاسز کے اجراءکیلئے نئی اساتذہ کی بھرتی سے قبل عارضی طور پر اساتذہ کی کمی کو پورا کریں گے تاکہ نہم اور دہم کی کلاسز کیلئے طالبات کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تقریب میں چیئرمین یونین کونسل رنسیکے محمد بوٹا نعیم گوندل، حاجی لیاقت علی مانگٹ، معروف ماہر تعلیم ریاض احمد رانجھا، حاجی شہنشاہ بابر، چوہدری غلام عباس رانجھا، چیئرمین یونین کونسلر دوگل قمر عباس، سجاد حسین تارڑ، سیف اللہ چدھڑ ایڈووکیٹ، جاوید اختر انجم، صفدر علی نعیم چشتی، سمیت علاقہ بھر سے سماجی، سیاسی اور محکمہ تعلیم کے افسران کے علاوہ اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سکول کی اپ گریڈیشن اور نئی عمارت کی تعمیر مکمل کروانے پر سید طارق یعقوب رضوی ایم پی اے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں