کوٹلی ستیاں(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کوٹلی ستیاں میں بارشوں سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک کی تقسیم کی ایک تقریب کے دوران محبتوں کا اظہا کرنے والے کو برجستہ جواب دے کر ماحول کو خوشگوار کردیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹلی ستیاں میں جلسہ سے خطاب کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک جلسہ میں شریک کسی شخص نے ’میاں صاحب آئی لو و یو“کہا تو وزیراعظم نے خطاب روک کر کہا ”آئی آلسو لو و یو“ (میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں) ۔وزیراعظم کے اس جواب سے شرکا مسکرا اٹھے۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے ان نوجوانوں کا بھی خصوصی شکریہ اداکیا جنہوں نے بہت بڑے ”بینر“پر ”ویلکم نواز شریف “لکھا ہوا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.