پھالیہ(نیوز رپورٹر)تفصیلات کے مطابق بمبلی میں نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ عوام کےلئے شدید پریشانی کا باعث ہے بمبلی کے رہائشی تصور اقبال گوندل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی گلیوں سرعام گلیوں میں لگا ہوا ہے پانی کی نکاسی کا بہتر نظام نہ ہونے کی وجہ سے سکول کے بچوں کو بھی سکول میں جانے کےلئے شدید مشکات کا سامناہے ان کا مزید کہنا تھا کہ بمبلی میں کچھ رقبہ خالی ہے جس پر با اثر افراد کا قبضہ ہے اگر اعلی حکام اس بات کا نوٹس لیں تو گاﺅں کا پانی اس کھیت میں عارضی طور پر لگا کر بعد میں اس کی جلد از جلد گرانٹ منگو اکر اس کا بہتر نکاسی نظام بحال ہونا چاہیے کیونکہ اب جب کہ گرمیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے اگر اسی طرح پانی گلیوں میں کھڑا رہا تو وہ ملیریا اور ڈینگی جیسی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے لہذا ہماری اے سی صاحبان اور ڈی سی او منڈی بہاﺅ الدین صاحب سے پر زور اپیل ہے کہ نکاسی آب کا نوٹس لیا جائے اور اس کا جلد از جلد کوئی حل نکالا جائے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.