
ہیلاں(رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق پھالیہ میں دوسرا سالانہ مغل ویلفیئر کنونشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے مغل برادری اور صحافیوں سمیت دیگر افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں اے سی پھالیہ کاشف رضا اعوان،ڈی ایس پی پھالیہ خلیل بھی خصوصی دعوت پرپروگرام میں سٹیج کی زینت بنے اس پر وقار کنونشن کا انعقاد حاجی مرزا نذیر احمد کی حویلی میں ترتیب دیا گیا۔ تقریب میں معززین مہمانوں نے اپنے بیانات میں مغلیہ فیملی کی عکاسی کرتے ہوئے کہا مغلیہ اتحاد کا مقصد یہ ہے کہ ہم سب مل کر آپس کے معاملات کوروایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کریں اور پاکستان کی عظمت شان وشوکت،بلندی کےلئے اپنا حصہ ویسے ہی ڈالیں جیسے کہ ماضی میں پاکستان کی تاریخ میں ہمارے بزرگوں نے نہ صرف پاکستان کےلئے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے بلکہ پاکستان میں ایک ایسی تاریخ رقم کر کے بتایا کہ مغلیہ خاندان کا پاکستان میں ایک اہم کردار تھا اور ہم انشاءاللہ بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پہلے کی طرح آج بھی پاکستان کےلئے ہر جگہ پر پاکستان کی حفاظت اور عظمت کےلئے آج بھی تیار ہیں مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان کی معشیت میں بھی مغلیہ خاندان کا ایک نام ہے اس پر وقار تقریب میں پھالیہ مغل ویلفیئر کنونشن کے عہدیدارن نے تحصیل پھالیہ سمیت باہر سے آنے والے تمام مغل بھائیوں کا شکریہ ادا کیا کہ جہنوں نے آکر تقریب کو چار چاند لگائے ۔پروگرام کے دوران باہر سے آنے والے مہمانوں نے اجرک کی چادروں کے تحفے بھی تقیسم کیے پھالیہ مغل ویلفیئر کنونشن کی تقریب میں آنے والے مہمانوں سمیت اور قرعہ اندازی کے ذریعے مغلیہ خاندان کے پھولوں سمیت افرادمیں میڈل،شیلڈز اور قرآن مجید جیسے انمول گفٹ بھی تقسیم کئے گئے۔تقریب کے اختتام پر پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا

یاد رہے اس تقریب میں پھالیہ مغل ویلفیئر کنونشن کی جانب سے پہلی تقریب کی طرح ضرورت مند افراد میںسلائی مشینوں سمیت جہیز کےلئے پیٹی سیٹ بھی تقسیم کیے گئے جس کی تفصیلات صرف اور صرف کمیٹی عہدیدران تک معدود رکھی گئی تاکہ کسی کی حوصلہ شکنی نہ ہو اور آئیندہ بھی اس بات کا عزم کیا کہ ہم مل جل کر اپنے ان بھائیوں کی بے لوث مدد کریں گئے ترقیاتی اور خوشحالی میں پیچے رہ گئے تاکہ وہ بھی ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اسی میں فخر محسوس کیا جائے
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں