
تفصیلات کے مطابق تنظیم مغلیہ پھالیہ کے زیراہتمام مغل ویلفیئر کنونشن منعقد ہوا جس میں ایس ڈی پی او پھالیہ ملک خلیل کو بھی لب خوشائی کا موقعہ دیا گیا جس میں ملک خلیل نے بڑے احسن انداز سے قرآن پاک کی آیات کے ساتھ ملک پاکستان سے محبت کا پیغام دیا۔ایس ڈی پی او پھالیہ کی لب خوشائی سے خوش اور مطمعن ہونے کے بعد نظریہ پاکستان اسلام آباد سنٹر کے چیئرمین ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے بانی نظریہ پاکستان اسلام آباد سنٹر نسیم انور بیگ کی جانب سے جاری کردہ قائداعظم میڈل پہنایا۔یاد رہے نظریہ پاکستان کی طرف سے یہ میڈل اسلام اور پاکستان کی محبت موجود ہونے پر دیا جاتا ہے۔اس موقع پر موجود حاضرین نے ڈی ایس پی پھالیہ کو دل کھول کر داد دی۔پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں ختم کرنے کی روایت برقرار کرنے پر ڈی ایس پی پھالیہ پھالیہ کی عوام کی دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں