
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی ساﺅتھ ڈاکٹر جمیل کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت
گردی کی عدالت میں دستی بم نہیں، ڈیٹونیٹر پھٹا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق
کراچی میں عدالت میں دستی بم دھماکے پر ڈی آئی جی ساﺅتھ ڈاکٹر جمیل کا کہنا
ہے کہ حفاظتی تدابیر کا دوبارہ جائزہ لیں گے، انسداد دہشتگردی عدالت میں
دستی بم نہیں، ڈیٹونیٹر پھٹا ہے۔ ڈیٹونیٹر شیشے کے برتن میں پیک تھا۔ ڈاکٹر
جمیل کا کہنا تھا کہ ڈیفنس کونسل کے اصرار پر جج صاحب نے ڈیٹونیٹر دکھانے
کا حکم دیا تھا۔ کیس کلاکوٹ تھانے کا تھا، جس کی آج سماعت ہورہی تھی،
ڈیٹونیٹر میں بہت معمولی مقدار میں بارود ہوتا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں