کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسدادی دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشعال انگیز تقاریر کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت 20سے زائد مرکزی رہنماﺅں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت کرتے ہوئے الطاف حسین ، فاروق ستاراور رﺅف صدیقی سمیت دیگر20سے زائد ارکان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر اور رہنما قمر منصور پیش ہوئے جس پر عدالت نے دونوں رہنماﺅں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ تفتیی افسر نے مقدمے کے مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے مزید مہلت دی جائے۔
ہیلاں پھالیہ نیوز کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.