ہوم
قومی خبریں
محکمہ صحت نے لاہور کو سپلائی ہونے والا7ہزار مضر صحت دودھ ضائع کر دیا ، ملزمان گرفتار
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ صحت اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ سے سات ہزار مضر صحت دودھ تحویل میں لیکرضائع کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قیرب ناکہ لگا رکھا تھا اورر دودھ سپلائی کرنے والے ٹینکرز اور گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی تھی کہ ایک گاڑی سے مضر صحت دودھ برآمد ہوا۔ ذرائع کے مطابق دودھ لاہور کے مختلف ہوٹلوں اور دوکانوں کے علاوہ گھروں میں بھی سپلائی کیا جاناتھا تاہم محکمہ صحت کے افسران نے دوران چیکنگ گارٰی کو روکا اور دودھ کی کوالٹی چیک کی گئی تو اسے مضر صحت ہونے پر بہا کر ضائع کر دیا گیا۔ حکام نے دودھ سپلائی کرنے والے دو افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔ محکمہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان دودھ کو گاڑھا کرنے کیلئے کپڑے دھونے والا صرف اور دیگر مضر صحت اجزاءاستعمال کرتے تھے جن سے لوگوں کو انتہائی مہلک بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں