لک کے قریب ایکسیڈنٹ ہوا جس کے باعث انتقال کرگئے اللہ ہمارے بھائی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین

 

ہیلاں پھالیہ نیوز تفصیلات کےمطابق ہیلاں کے نواہی موضع کوٹ غلام رسول کے رہائشی محمد اختر ولد محمد اسلم گزشتہ روز کسی کام سے جا رہے تھے کہ لک کے قریب جاتے ہوئے روڈ پر اڑتی ہوئی مٹی آنکھوں میں چلی گئی جس سے موٹر سائیکل بے قابو ہو گیا اور فٹ پاتھ کے ساتھ اس طرح گرے کہ ان کا موٹر سائیکل بھی ان اوپر گر گیا ایکسڈنٹ کے بعد محمد اختر کو زخمی حالت میںٹی ایچ کیو پھالیہ پہنچایا گیا اور ان کے اہل خانہ کو اطلاع دے گئی لیکن حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے لاہور لے جایا گیا اور ان کا آپریشن بھی کیا گیا لیکن وہ علاج کے ہی خالق حقیقی سے جاملے جب ان کے انتقال کی خبر اہل علاقہ میں پہنچی تو ہر آنکھ اشک بار تھی اور دل سوگوار تھا مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز کوٹ غلام رسول میں ادا کر دی گئی ان کی نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی کارکنوں،وکلائ،اساتذہ،صحافیوں ،علماءقارئین سمیت عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تدفین کے بعد مرحوم کےلئے بلند درجات اور بخشش کی دعائیں کی گئیں کہ اللہ ان کی مغفرت فرما کر ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔آمین


ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.