ہوم
قومی خبریں
گلشن اقبال پارک حادثے کے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے، تعداد 74 ہو گئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن اقبال پارک واقعے کے مزید 2 زخمی آج نجی ہسپتال میں دم توڑ گئے جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 74 ہو گئی۔
ہیلاں پھالیہ نیوز کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
میڈ یا رپورٹس کے مطابق ہربنس پورہ کا رہائشی 18 سالہ محسن ظفر اور حافظ آباد کا انس ایوب حادثے کے وقت گلشن اقبال پارک میں موجود تھےکہ خودکش دھماکے سے شدید زخمی ہو گئے جس کے بعد محسن ظفر کو تشویشناک حالت میں فاروق ہسپتال جبکہ انس ایوب کو بھی ایک نجی ہسپتال میں داخل کروا یا گیا تھا۔ محسن ظفر اور 18سالہ انس ایوب کے سر پر بال بیرنگ لگے تھے اور ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں زیر علاج تھا۔ محسن ظفر اور انس ایوب کے سر اور جسم کے دوسرے حصوں پر بھی شدید چوٹیں آئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج جاں بحق ہونے والے انس ایوب کی والدہ اور ہمشیرہ بھی اسی دھماکے میں شیدید زخمی ہوئی تھیں اور وہ بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ فاروق ہسپتال میں حادثے کے 9 متاثرین لائے گئے تھے جن میں سے 4 کی حالت انتہائی تشویشنا ک بتائی جاتی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں