سانحہ گلشن اقبال کے سوگ میں ضلع حکومت منڈی بہاؤالدین نے روایتی جشن بہاراں منسوخ کردیا

 

منڈی بہاﺅالدین ضلع حکومت منڈی بہاﺅالدین نے لاہور میں سانحہ گلشن اقبال کے سوگ میں 29مارچ سے شروع ہونے والا روایتی جشن بہاراں منسوخ کردیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ سوموار یہاں ایک اجلاس کے دوران ڈی سی او مظفر خان سیال کی تجویز پر کیا گیا۔ ٹی ایم اے منڈی بہاﺅالدین، ملکوال اور پھالیہ میں ہونے والے کھیلوں، تفریح اور موسیقی کے پروگرام اور مشاعرہ اب نہیں ہوں گے۔ ڈی سی او نے کہا کہ پوری قوم اس وقت سوگ کی حالت میں ہے۔ ایسے وقت میں شہداءکے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی نہایت ضروری ہے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.