ہوم
منڈی بہاؤالدین نیوز
سیکرٹری آرٹی اے کا کریک ڈاؤن،51گاڑیوں کے چالان ،04کے روٹ پرمٹ معطل ،مسافروں کو زائد رقوم کی واپسی کرادی
سیکرٹری آرٹی اے کا کریک ڈاؤن،51گاڑیوں کے چالان ،04کے روٹ پرمٹ معطل ،مسافروں کو زائد رقوم کی واپسی کرادی
منڈی بہاﺅالدین ڈی سی او مظفر خان سیال کی سخت ہدایات پر سیکرٹری آرٹی اے منڈی بہاﺅالدین فریال فخر نے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے جاری کردہ نئے کرایہ ناموں پر عملدرآمد نہ کرنے والے 22 ڈرائیوروں کو گاڑیوں سمیت بند کردیا۔ کریک ڈاو ¿ن کے دوران 51گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ 04گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کردیے گئے۔ من مانے کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو 40ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ مسافروں سے کرائے کی مد میں زائد وصول کی گئی رقم موقع پر واپس کرائی گئی۔ فریال فخر نے ٹرانسپورٹرز اور اڈا مالکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کی حکومتی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کریں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں