ہوم
قومی خبریں
لاہور سمیت کئی علاقوں میں بارش سے ہونے تباہ کاریاں سامنے آگئیں
فاٹا، خیبرپختونخوا، بلوچستان،،پنجاب ، آزاد کشمیرسمیت کئی علاقوں میں بارش سے ہونے تباہ کاریاں سامنے آگئیں

آسمان سے مسلسل برسنے والا پانی غضب ناک ہو گیا۔ فاٹا، خیبرپختونخوا، بلوچستان،،پنجاب ، آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں سے تباہی جاری ہے۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقہ چنگئی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ خیبر ایجنسی باڑا اخا خیل میں بارش سے گرنے والی چھت خاتون کی جان لے گئی اور 3 بچے زخمی ہو گئے۔ مردان کے علاقے تخت بھائی میں چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر باپ اور دو بچے زخمی ہو گئے۔ صوابی کے علاقہ تور ڈیر میں بھی مکان کی چھت گر گئی۔ دریائے سوات اور ملحقہ ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ پشاور کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کے خدشات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا۔ لاہور کے علاقے سراج پارک داروغہ والا میں ایک کارخانے کی چھت اچانک زور دار دھماکے سے ان گری۔ ایک مزدور معشوق علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا جسے سروسز اسپتال داخل کرا دیا گیا۔ کلور کوٹ کے علاقے جھوک لعل شاہ میں چھت گرنے سے دو بھائی اور دو بہنیں زخمی ہو گئیں۔ زخمیوں میں 14 سالہ رضوانہ ،5 سالہ ریحانہ، 7 سالہ نوید اور صفدر شامل ہیں۔ دوسری طرف بلوچستان میں بارش کی تباہ کاریاں جاری ہیں اب تک 20 افراد جاں بحق جبکہ 5 بچوں سمیت 28 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریلوں میں کوئٹہ تفتان روڈ اور 20 فٹ ریلوے ٹریک بھی بہہ گیا۔ میر پور آزادکشمیر میں تین منزلہ بلڈنگ گر گئی۔ موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے مظفرآباد راولپنڈی براستہ کوہالہ اور مظفر آباد راولپنڈی براستہ ایبٹ آباد جانے والی سڑکیں بند ہو گئیں۔ شاہراہ سری نگرسمیت متعدد رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں۔ ضلع باغ میں نالہ ماہل، ملوانی میں طغیانی اور سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی زیرآب آگئی ملحقہ آبادیوں کو ریڈالرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں