ہیلاں(رضوان الحق سیکرٹری) شہر اور گردونوح میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جا ری رہا۔ جمعرات کی شام شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ آج ہفتہ کے روز بھی سارا دن جاری رہا۔ بارش کے باعث جاتی ہوئی سردی پھر لوٹ آئی موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے لوگوں نے گرم کپڑے ، جیکٹس ، اور شالیں پھر نکال لیں۔ بارش سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہونے کی وجہ سے سموسے پکڑے اور مچھلی کی دکانوں پر لوگوں کا کافی رش دیکھائی دیا۔ خواتین نے گھروں میں موسم کی مناسبت سے خصوصی طور پر مزیدار کھانے پکائے ۔تو دوسری طرف بارش سے ہیلاں کی گلیاں پانی سے بھر گئیں گلیاں تالاب جیسا منظر پیش کر رہیں ہیں لوگ گھروں تک محدود ہو گئے یاد رہے کہ موجودہ پانی کی حالت یہ ہے کہ بارش کے رکنے کے بعد کئی روز تک پانی اسی طرح جمع رہے گاجس سے بیماریوں میں اضافے کا خدشہ ہے پانی اس قدر جمع ہے کہ لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔۔۔۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.