اجلاس میں تنظیم کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اورغریب بچوں کو تعلیم دلانے میں مدد کے حوالہ سے غوروغوض کیا اور ڈی سی او منڈی بہاوالدین 

سے مکمل چائلڈ لیبر کے خاتمہ کا مطالبہ کیا۔

ہیلاں (رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق انصاف ویلفیئر آرگنائزیشن کا ماہانہ اجلاس ضلعی صدر شہزاد وڑائچ کی زیر صدارت سینتھل شریف میں منعقد ہوا ۔اجلاس کا با قاعدہ آغاز ضلعی میڈیا ایڈوائزر رضوان الحق سیکرٹری نے تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیابعد ازاں اجلاس میں تنظیم کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اورغریب بچوں کو تعلیم دلانے میں مدد کے حوالہ سے غوروغوض کیا اور ڈی سی او منڈی بہاوالدین سے مطالبہ کیا گیا کہ جس طرح اے سی صاحبان بٹھوں پر چھاپہ مار کر بچوں کو سکول داخل کروا رہے ہیں عین اسی طرح وہ کمسن بچے جو مختلف دکانوں پر آئے روز کام کرتے نظر آتے ہیں انکو بھی سکول داخل کروانے کیلئے مربوط حکمت عملی بنائی جائے ۔اس اجلاس میں انصاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے تمام عہدیدران و ممبران نے شرکت کی۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.