کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہونگے ،ملک بھر میں میچ بڑی سکرینوں پر دکھانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹونٹی کپ کے میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 7 بجے شروع آمنے سامنے ہونگی۔پاکستان اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے ہرا چکا ہے جبکہ بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ،کوچ اور سپوٹران اپنی اپنی فتح کے لیے پر امید ہیں۔پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لئے قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی بھارت پہنچ گئے جب کہ پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط بھی کولکتہ پہنچ گئے ہیں۔ بھارت سے میچ سے قبل عمران خان قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور انہیں مفید مشورے بھی دیں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.