ہوم
کھیلوں کی خبر
اگر میں کپتان ہوتا تو ہرگز پریشر نہ لیتا ،پاک بھارت میچ میں محمد عامر اور ویرات کوہلی کامقابلہ دیکھنے کا مزہ آئے گا:عمران خان
نئی دہلی (مانیٹر نگ ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ کل دباﺅ کم کرنے کے لیے قومی ٹیم سے ملوں گا ،آفریدی کو کئی چیزیں بتاوں گا جو میڈ یا کے پر نہیں بتانا چاہتا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کامیچ مشکل ہے تاہم پاکستان کو بھارت پر نفسیاتی برتری ہے۔

بھارت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں پریشر ہوتا ہی ہے اور کھلاڑی تو کھیلتا ہی پریشر میں ہے لیکن کپتان کا کام ہے کہ وہ کھلاڑیوں کے ذہنوں سے ہار کا خوف نکالے ،اگر میں کپتان ہوتا تو کسی صورت پریشر نہ لیتااور صرف جیتنے کی حکمت عملی بناتا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہر دو گیندوں کے بعد صورتحال تبدیل ہو جاتی ہے اس لیے پریشر کو ہینڈل کرنا بہت ضروری ہے۔عمران خان نے کہا کہ دھونی اور ویرات کوہلی مشکل وقت کے بڑے کھلاڑی ہیں،محمد عامر بہترین باولر ہیں ،کل میچ میں محمد عامر اور ویرات کوہلی کا مقابلہ دیکھنے کا مزہ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کو زیادہ بلے بازی کرتے ہوئے نہیں دیکھا کیونکہ ابھی میں کسی اور گیم میں مصروف ہو ں اب زیادہ کرکٹ نہیں دیکھتا،ویرات کوہلی وکٹ کی دونوں جانب اور پریشر میں کھیلتے ہیں اس لیے وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شارجہ کپ شروع ہوا تو ہم سنجیدہ نہیں لیتے تھے لیکن شائقین کرکٹ نے شارجہ کپ کو سنجیدگی کے ساتھ کھیلنے پر مجبور کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مصبا الحق اب بھی بہترین کپتان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارم نہ کرنے والے کو کھلاڑی نہیں سمجھتا ،ٹیسٹ کرکٹ کو نظر انداز کرنے سے کرکٹ کا نقصان ہو گا ،ففٹی ففٹی،ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ میں بیلنس رکھنا ہو گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں