ہیلاں کے نواہی موضع کوٹلی خورد کے قریب کار کھائی میں جا گری

 

ہیلاں(رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق پھالیہ ڈنگہ روڈ نواہی موضع کوٹلی خورد کے قریب ہنڈا کار نمبرایل ای بی 4757ماڈل 11ڈنگہ سے آرہی تھی کہ جب وہ کوٹلی خورد کے پاس پہنچی تو اوور سپیڈ کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں کار میں موجود ایک مرد اور ایک بچی سمیت ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی حادثہ کے بعد ان کے ورثان کو کا ل کر دی گئی اور ساتھ ہی ریسکیو1122کو کال کر دی گئی ورثاءآکر ان کو قریبی ہسپتا ل لے گئے حادثہ میں کار تباہی کا شکار بن گئی جبکہ دوسری طرف ریسکیو1122کی گاڑی ہیلاں سے ڈنگ روڈ پر پہنچ چکی تھی ریسکیو1122کا انتظار نہ کیالہذاپہلے ہی اس بات کو نوٹ رکھیں کہ ریسکیو1122کو جب بھی کال کریں تو ان کے آنے کا انتظار کیا جائے



ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.