ہوم
عالمی خبر
معمولی غلطی پر ماں نے 4سالہ بچے کی اس طریقے سے جان لی کہ جان کر آپ کانپ جائیں گے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا کے شہر فرینکلن میں ایک
سوتیلی ماں نے معمولی غلطی پر 4سالہ بیٹے کو کھولتے پانی میں ڈال کر موت کے
گھاٹ اتار دیا۔ نیوز ویب سائٹ Wloxکی رپورٹ کے مطابق اینا ریچی (Anna
Ritchie) نامی 25سالہ ماں نے اپنے 4سالہ بیٹے کی ٹانگیں کھولتے ہوئے پانی
میں ڈال دیں جس سے وہ دم توڑ گیا۔ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے
خلاف عدالت میں کیس زیرسماعت ہے۔ امریکی ٹی وی چینل 2سے گفتگو کرتے ہوئے
بچے کے باپ رابرٹ ریچی نے کا کہنا تھا کہ ایک روز میں کام سے گھر واپس آیا
تو میرا بیٹا بیڈ میں لیٹا ہوا تھا۔ میں نے اسے آواز دی تو اس نے کوئی جواب
نہ دیا۔ جب میں اس کے پاس گیا تو معلوم ہوا کہ وہ سانس بھی نہیں لے رہا
تھا۔ اس پر میں نے ایمبولینس بلائی اور اسے ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں
نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پتا چلا کہ اس کی
ٹانگوں کو کھولتے پانی میں ڈالا گیا تھا جو اس کی موت کا سبب بن گیا۔ میرا
بیٹا ابھی انتہائی کم سن تھا، آخر اس نے ایسی کیا غلطی کر دی تھی کہ میری
بیوی نے اسے اس قدر بھیانک طریقے سے مارڈالا۔“ رپورٹ کے مطابق کیس کی مزید
تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری طرف عدالت نے ملزمہ کی ضمانت کی رقم ایک لاکھ سے
بڑھا کر ساڑھے تین لاکھ ڈالر کر دی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں