ہوم
پھالیہ نیوز
بارش سے پھالیہ سمیت دیگر علاقے پانی پانی ہو گئے کھڑے پانی کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ
بارش سے پھالیہ سمیت دیگر علاقے پانی پانی ہو گئے کھڑے پانی کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ
پھالیہ(خصوصی رپورٹر)پھالیہ شہر اور گردونواح میں آج تیسرے روز بھی موسلادھار اور ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے جاتی سردی ایک دفعہ پھر واپس لوٹ آئی ہے ۔یہ بارش کہیں ابر رحمت تو کہیں زحمت بن رہی ہے کیونکہ شدید بارش سے اب نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جس سے گندم کی فصل کو شدید نقصان کا خدشہ ہے اور شہریوں کوبھی معمولات زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔پھالیہ منڈی روڈ اور گلی محلوں میں کھڑا پانی ٹی ایم اے پھالیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوامی حلقوں نے ڈی سی او منڈی بہاوالدین سے ناقص نکاسی آب پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں