
ماہ رمضان مہنگائی عروج پر پہنچ چکی خوف خدا ختم ہو گیا ۔عوام کی میڈیا سے بات چیت
ہیلاں(رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آتے ہی کچھ مہنگائی کا بم حکومت وقت نے عوام پر بجٹ کی شکل میںگرا یا گیا تو دوسری طرف عوام کو گرانفروشوں نے در بدر کے دھکے کھانے پر مجبور کر دیاآج مجسٹریٹ پھالیہ نے ہیلاں کے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے لوٹ مار کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جس پر دکاندار سیخ پا ہو گئے جرمانے ہونے پر دکانداروں کا کہنا تھا کہ ہمیں چیک کرنے آتے ہیں کبھی منڈیوں میں جا کر ریٹ چیک کیے جائیں اصل ذمہ دار تو وہ ہیں جو ریٹ لسٹ کچھ اور بناتے ہیں اور ہمیں چیزیں من مرضی سے دیتے ہیں اہلیاں ہیلاں کی عوام نے مجسٹریٹ کے بھاری جرمانے کرنے پر ان کو نہ صرف خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر عوام کا کہنا تھا کہ آج ان کو جرمانے کئے گئے لیکن آنے والے دنوں میں بھی ان کے جرمانے بھی عوام کی جیبوں سے پورے کئے جائیں گئے اس پر لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف کوئی ایسی کاروائی کی جائے کہ عوام کو کوئی سہولت میسر ہو۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں