پھالیہ(رضوان الحق)تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے نواحی موضع ہیلاں کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کے ہونہار طلباءنے محنت کر کے اپنے ضلع کے مرکز سے کامیابی حاصل کی رانا سعد نوید ولد رانا نوید حسین نے پہلی اور عبداللہ شبیر ولد غلام شبیر نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔کامیابی پر دونوں ہونہار طلباءکو صوبائی حکومت کی طرف سے سکالر شپ سے نوازا گیا والدین کی خوشی دیدنی تھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ کامیابی کا راز اساتذہ اور طلباءکی محنتوں کا نتیجہ ہے سکالر شپ کی تقریب کے دوران سکول ٹیچر نے طلباءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے آپ کے ساتھ پڑھتے رہے ہیں لیکن ان کو آج محنت کا پھل دیا جا رہا ہے اگر آپ بھی تعلیم کے میدان میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیںتو اس کے لئے آپ کو محنت کی ضرورت ہے تقریب کے اختتام پر دعا بھی کی گئی ۔

  ہیلاں پھالیہ نیوز کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.