پھالیہ(بیوروچیف)محکمہ ہائی وے اور ٹھیکیدار کی غفلت ، زیر تعمیر روڈ پر سائننگ بورڈ آویزاں نہ ہونے پرتیز رفتار وین نالہ میں جاگری،2خواتین 3بچوں سمیت سات افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق محمد امانت سکنہ گجرات اپنی فیملی کے ہمراہ سیال موڑ سے واپس آرہا تھا کہ نواحی موضع دوگل کے قریب سڑک زیر تعمیر ہونے کی وجہ سے محکمہ ہائی وے اور ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث سائننگ بورڈ آویزاں نہ ہونے کہ وجہ سے گاڑی نالہ میں جاگری جس سے گاڑی مین سوار محمد امانت 2خواتین 3بچوں اور ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے جن کو اہل دیہہ نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر نکال لیا جس سے کوئی جانی نقصان نہ ہوااہل دیہہ اور محمد امانت نے محکمہ ہائی وے کے افسران سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔۔

  ہیلاں پھالیہ نیوز کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.