پھالیہ(بیوروچیف)ٹی ایچ کیو پھالیہ کی ایمرجنسی وارڈ میںخاکروب مریضوں کو سرعام انجکشن لگانے لگے،مریض خوار ڈاکٹرز شکایات کے باوجودموقع سے غائب۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ کی ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز کی بجائے درجہ چہارم کے خاکروب مریضوں کو چیک کرکے علاج معالجہ کرنے لگے جس سے مریض افاقہ کی بجائے مزید بیماریوں کا شکار ہونے لگے،درجہ چہارم کے ملازمین عملہ صفائی ایمرجنسی میں آنے والی خواتین مریضوں کو تختہ مشق بنا کر ان کی صحتوں سے کھیلنے لگے،انجکشن لگانے کے دوران خواتین سے بے ہودگی کی وجہ سے پچھلے دنوںڈاکٹر اور عملہ شہریوں کے ہاتھوں درگت بنوا چکا ہے جس کے باوجود انہوں نے اپنی اصلاح نہ کی ہے،گذشتہ روز محمد وسیم سکنہ پھالیہ اپنی بھاوج کو لیکر ایمرجنسی وارڈ میں علاج کیلئے پہنچا تو ہسپتال کی صفائی پہ مامور ملازم انجکشن بھر کر لگانے کیلئے آگیا جس پر محمد وسیم اور ملازم میں توتکرار ہوگئی،جس پر ایمرجنسی وارڈ مین سویا ڈاکٹر اٹھ کر آگیا اور معاملہ کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ڈسپنسر کو بھی بلا لیا اور خاکروب کو ڈانٹتے ہوئے ایمرجنسی سے نکال دیامحمد وسیم نے ڈی سی او منڈی بہاﺅالدین اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایمرجنسی وارڈز میں خواتین داکٹرز اور سٹاف کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جائے ۔

  ہیلاں پھالیہ نیوز کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.