
ملک وال(نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ، نکاسی آب کا ناقص
نظام سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوب گئیں ، آمدورفت میں مشکلات کا سامنا، بجلی کا نظام معطل۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ بارش سے رانا چوک ، ڈاکخانہ روڈ، محلہ فضل آباد، محلہ کوٹلی، محلہ مولانگر ، محلہ شیرانوالا، محلہ فضل آباد محلہ اسلام نگر سمیت شہر کے دیگر علاقوں کی سڑکوں اور گلیوں میں دو دو فٹ پانی کحرا ہو گیا جس سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہاں لوگ بھی گھروں میں محصور ہو گئے ۔ بارش سے شہر کی سڑکوں گلیوں میں کھڑے پانی سے شہر وینس کا منظر پیش کر رہا تھا ۔بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ بارش سے فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی کا نظام معطل ہو گیا اور بجلی گھنٹوں بند رہی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں