ہوم
پھالیہ نیوز
پھالیہ فائرنگ کے نتیجہ میں 26سالہ نوجوان قتل، بھابھی کو شدید زخمی کردیا، 8افراد کے خلاف مقدمہ درج
پھالیہ (تحصیل رپورٹر) فائرنگ کے نتیجہ میں 26سالہ نوجوان قتل، بھابھی کو شدید زخمی کردیا، 8افراد کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے نواحی موضع فتووالہ کا رہائشی اعجاز حسین ولد ریاض حسین شاہ اپنی بھابھی شہناز بی بی زوجہ مظہر حسین شاہ کے ہمراہ اپنے گھر کے سامنے کھڑا تھا کہ ملزمان ارشد، محمد عرفان، محمد عمران، احمد، غلام علی پسران سلطان وغیرہ 8افراد مسلح آتشیں اسلحہ وڈنڈے سوٹے آگئے۔ جنہوں نے فائرنگ کرکے دونوں کو زخمی کردیا زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے زخمی اعجاز حسین کو لاہور ریفر کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ قادرآباد پولیس نے پہلے سے درج اقدام قتل کی دفعہ کے ساتھ قتل کی دفعہ کا ایزاد کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں