ٹریکٹر کے نیچے آکر 25سالہ نوجوان جاں بحق

پھالیہ (تحصیل رپورٹر) ٹریکٹر کے نیچے آکر 25سالہ نوجوان جاں بحق، تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے نواحی موضع سرلے کا رہائشی 25سالہ افضال احمد ٹریکٹر پر اپنے ڈیرے کی طرف جارہا تھا کہ ناہموار راستے کی وجہ سے ٹریکٹر الٹ گیا جس کے نیچے دب کر وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ مرحوم افضال احمد والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور آٹھ روز قبل ہی اس کی شادی ہوئی تھی،موت کی خبر سنتے ہی کہرام مچ گیا

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.