پھالیہ(بیوروچیف) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماﺅ ایم پی اے سید طارق یعقوب رضوی نے کہا ہے کہ پنجاب 
بھر میں لیگی چیئرمینوں کی واضح کامیابی عوام کے دلوں میں پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں برادران سے محبت کی دلیل ہے، بلدیاتی اداروں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جیت سے ہمیں عوام کی بہتر خدمت کرنے کا موقع ملے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پھالیہ مسلم لیگ ن کے ایک وفد زیر قیادت سنیئرنائب صدر شیخ منور امین سے خصوصی ملاقا ت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا مشن ہے کہ آئندہ الیکشن تک اپنے تمام وعدوں کو پورا کرکے پاکستان کو اقتصادی طور پر اتنا مضبوط کردیا جائے کہ یہاں بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں واضح کمی میاں بردران کے وعدوں کی تکمیل کی ایک زندہ مثال ہے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے بھی عوام کو ریلیف ملا ہے دیگر علاقوں کی طرح ضلع منڈی بہاﺅالدین میں اربوں روپے کی ترقیاتی پراجیکٹس کی تکمیل کا سلسلہ جاری ہے حلقہ پی پی 117میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام یا تو پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں یا ان پر کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن انشاءاللہ بھاری اکثریت سے جیت کر عوام کی خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.