ملک وال(نامہ نگار) دریائے جہلم پر چک نظام پل بناﺅ تحریک کے سربراہ اکبر علی گوگا نے پل کی تعمیر کیلئے ملکوال سے اسلام  آباد تک پیدل مارچ کا اغاز کر دیا ، ٹریفک پل کی تعمیرکے حوالہ سے ایم این اے ناصر بوسال اور ایم پی اے شفقت گوندل کی طرف سے کیے گئے وعدے سیاسی جھوٹ ثابت ہوئے۔ تفصیلات کیمطابق پل بناﺅ تحریک کے سربراہ اکبر علی گوگا نے پل کی تعمیر کے لیے پریس کلب ملک وال سے اسلام آباد تک پیدل مارچ کا  آغاز کر دیا وہ اپنے ساتھی کارکن ارسلان بلوچ کے ہمراہ پیدل اسلام اباد جائیں گے جہاں وہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کو چک نظام کے مقام پر پل کی تعمیر کیلئے بین الاضلاعی دستخطی مہم کے ساتھ مطالبہ پیش کریں گے۔ روانگی سے قبل اکبر گوگا نے کہا کہ چک نظام کے مقام پر دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیرکیلئے تاریخی دستخطی مہم چلائی گئی جس میںمنڈی بہاﺅالدین، جہلم اور سرگودھا اضلاع کے ہزاروں افراد نے دستخط کئے انہوں نے کہا کہ یہ دستخط شدہ سپاس نامہ وزیر اعظم ہاﺅس جمع کروا یا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تاریخی مطالبہ میاں نواز شریف وزیر اعظم پاکستان کو جمع کروا کر ائیں گے کیونکہ ہمارے حلقہ کے موجودہ حکومتی نمائندوں ایم این اے ناصر بوسال اور ایم پی اے شفقت محمود گوندل نے گذشتہ دو سال سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا جبکہ عوامی اجتماعات میں دریائے جہلم پل کی تعمیر کے حوالہ سے متعدد بار اعلانات اور یقین دہانی کروائی گئی بعد ازاں ایم پی اے شفقت گوندل کی سربراہی میں این ایچ اے کا وفد پل کی پلاننگ کے لیے بھی آتے رہے مگر تمام تر دعوے سیاسی ڈرامے نکلے اکبر گوگا نے کہا کہ مزید سیاسی ڈرامے برداشت نہیں کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پنڈ دادنخان اور اور ملک وال کے مابین دریائے جہلم پر ٹریفک پل نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں عوام کو سو کلومیٹر کی زمینی مسافت طے کرنا پڑتی ہے اگر پل تعمیر کر دیا جائے گا تو عوام کا سفری فاصلہ 100کلومیٹر سے کم ہو کر 15 کلومیٹر ہو جائے گا اس لیے عوام کے حقوق کے لیے لڑتارہونگا، میں اور ارسلان بلوچ تینوں اضلاع کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک وال سے اسلام آباد پیدل مارچ کرکے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی خدمت میں عوامی مسئلہ عوامی دستخطوں کے ہمراہ خود جمع کروا کر ائیں گے۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.