
پنجاب حکومت کے سرکاری طبی مراکز کی کارکردگی بڑھانے کے پروگرام کے تحت منڈی بہاﺅالدین کے
18بنیادی مراکز صحت بی ایچ یوزکو18لاکھ روپے فراہم کردےے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ نے 24 گھنٹے کھلے رہنے والے 14بی ایچ یوز جبکہ 4ماڈل بی ایچ یوز کے انچارجوں میں ایک ایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔ ان مراکز صحت میں ساہنا، سوہاوہ بولانی، میانوال رانجھا، بھکھی شریف، لالہ پنڈی، چاہڑانوالا، گھنیاں، قادرآباد،بھو ا حسن،ریڑکا بالا، ہریا، چوٹ دھیراں، رکن،وڑیات، چک 02،پنڈی کالا، بھاگووال اور دتو چوڑھ کے بی ایچ یو شامل ہیں۔ اس ضمن میں ہونے والی تقریب میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر تنویر ارشد، ڈی ڈی اوز ہیلتھ ڈاکٹر فضل احمد اعوان، ڈاکٹر حافظ افتخاراور آئی آر ایم این ایس سی ایچ کے ضلعی مانیٹرنگ آفیسر مشتاق احمد تارڑ بھی موجود تھے۔ اے ڈی سی افضال احمد وڑائچ نے میڈیکل افسروں کو ہدایت کی کہ وہ اس رقم سے صرف ہنگامی نوعیت کی چیزیں خریدیں جبکہ تعمیرات اور آلات کی خریداری کےلئے ضلع حکومت کا الگ بجٹ موجود ہے۔ کسی بھی خریداری یا مرمت کا کام صرف متعلقہ ہیلتھ کونسل کی منظوری سے کیا جائے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس رقم کی فراہمی سے پنجاب حکومت کے شعبہ صحت کو بہتر بنانے کے منصوبے کو تقویت ملے گی۔
٭٭٭٭٭
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں