پھالیہ (بیوروچیف) دورانِ ڈکیتی قتل ہونے والے محنت کش کے قاتل گرفتار، واردات میں چھینا گیا موبائل فون، رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل برآمد کرلی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت نے ماڈل پولیس اسٹیشن پھالیہ میں منعقد پریس کانفرنس کے شرکاءکو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 24ستمبر شام کو موضع ہیگر خورد کے قریب 70سالہ بزرگ محنت کش گل محمد ولد کالے خاں قوم کمہار سکنہ پاہڑیانوالی جو اپنے گدھا ریڑھی پر برتن فروخت کرنے کے بعد اپنے گھر کی طرف جارہا تھا جسے نامعلوم ملزمان نے روک کر زبردستی رقم اور موبائل فون چھین لیا اور مزاحمت کرنے پر جاتی دفعہ ملزمان نے اپنے دستی پسٹل 30بور سے سیدھا فائر کرکے شدید مضروب کردیا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کیا اس المناک واردات کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ڈی پی او سرکل پھالیہ فاروق احمد بھٹہ، ایس ایچ او پاہڑیانوالی جاوید گجر اور محمد ارشد اے ایس آئی پر مشتمل ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیا گیا جنہوں نے شبانہ روز محنت اور کوشش سے 24گھنٹے کے اندر اندر اندھے قتل و ڈکیتی کو ٹریس کرکے افضال احمد ولد غلام رسول اور راسب علی عرف وکی ولد عبدالرزاق اقوام کشمیری سکنہ چاڑانوالہ کو گرفتار کرلیا۔ جس کیلئے خصوصی ٹیم کے ممبران خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ ڈی پی او عمر سلامت نے ٹیم کیلئے 10ہزار روپے انعام کا اعلان کیا دیگر ستائشی سرٹیفکیٹ آر پی او گوجرانوالہ کی طرف سے بھی جاری کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ اسی قسم کی اندھے قتل کی واردات پاہڑیانوالی کے علاقہ کھیاں میں پیش آئی جہاں پر امام مسجد ضیاءالرسول کی بیوی مسماة فیضانہ منیر اور اس کی بیٹی مسماة ام حفصہ کو گولیوں سے چھلنی کردیا جس کے نتیجہ میں ماں اور بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ اطلاع پا کر میں خود ڈی ایس پی پھالیہ محمد ارشد ساہی، ایس ایچ او پاہڑیانوالی جاوید اقبال گجر، انسپکٹر مظہر حسین، سب انسپکٹر ثاقب شہزاد، سب انسپکٹر پرویز اقبال ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ اس اندھے قتل کے ملزم درندہ صفت بلال احسن ولد محمد شریف قوم ترکھان سکنہ لونگ کو ریکارڈ ٹائم میں گرفتار کیا۔ ملزم نے اقرار جرم کیا اور اس سے آلہ قتل برآمد کروایا۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے اور میری ساری ٹیم کو اس آزمائش میں بھی سرخرو کیا۔ انشاءاللہ قاتل کیفرکردار تک پہنچیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس اور عوام میں قریبی تعاون بہت ضروری ہے۔ ان وارداتوں میں بھی ملزمان کی گرفتاری میں عوام کی مثالی معاونت شامل ہے۔ عوام جرائم اور ملزمان کے بارے مقامی پولیس کی رہنمائی کریں تاکہ آپ اور آپ کی نسلیں سکون کی نیند سوسکیں۔ اس موقع پر سرکل پولیس آفیسر پھالیہ ڈی ایس پی فاروق احمد بھٹہ نے کہا کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین سے تعلق رکھنے والے صحافی عمومی طور پر اور پھالیہ کے صحافی خصوصی طور پر امن وامان کے قیام کیلئے اپنی خدمات ہمیشہ پیش کرتے ہیں۔ امید ہے کہ اس محرم الحرام کے موقع پر بھی وہ اپنی درخشاں روایت کو برقراررکھیں گے اور قیام امن کیلئے پولیس اور امن کمیٹیوں کی رہنمائی فرمائیں گے۔ اس موقع پر ایس ایچ او پھالیہ انسپکٹر احسان ظفر سندھو، ایس ایچ او پاہڑیانوالی جاوید اقبال گجر، اے ایس آئی محمد ارشد انچارج چوکی چاڑانوالہ، پی آر او ٹو ڈی پی او منڈی بہاﺅالدین رﺅف احمد رانجھا سمیت پولیس افسران اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں